حیدرآباد۔ 15۔فروری(اعتماد نیوز)حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے منیجنگ
ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2015کے اگسٹ
تک میڈرو ریل کا دوسرے مرحلہ جو میاں پور۔ایس آر نگر ہے اسکی تکمیل کر
لی
جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پہلے مرحلہ ناگول۔میٹو گوڑہ کو جلد
تکمیل عمل میں آئیگی۔چنانچہ آج انہوں نے صنعت نگر کے پاس جاری میٹرو ریل کے
کاموں کا جائزہ لیا۔اور کہا کہ مقامی مسائل پر بہت جلد قابو پالیا جائیگا۔